Pular para o conteúdo
Publicidade

زبُور 95

1 آؤ ہم یَاہوِہ کے لیٔے خُوشی سے گائیں؛

آؤ ہم اَپنی نَجات کی چٹّان95‏:1 نَجات کی چٹّان خُدا کے سامنے خُوشی کے نعرے ماریں۔

2 آؤ ہم شُکر گُزاری کے ساتھ اُن کے رُوبرو حاضِر ہُوں

اَور نغموں اَور سازوں کے ساتھ اُن کی تعریف کریں۔

3 کیونکہ یَاہوِہ خُدائے عظیم ہیں،

اَور سارے معبُودوں میں بادشاہ وُہی ہیں۔

4 زمین کی گہرائیاں یَاہوِہ ہی کے ہاتھ میں ہیں،

اَور پہاڑوں کی چوٹیاں بھی اُن ہی کی ہیں۔

5 سمُندر اُن کا ہے کیونکہ اُن ہی نے اُسے بنایا،

اَور اُن ہی کے ہاتھوں نے خشک زمین کو تشکیل کیا۔

6 آؤ ہم اُس کی عبادت کریں اَور اُسے سَجدہ کریں،

اَور یَاہوِہ اَپنے خالق کے سامنے گھُٹنے ٹیکیں؛

Estes versículos te tocaram? Ore agora!

+581 estão orando agora.

Junte-se à corrente de oração.

Veja também