Publicidade

Salmos 96

1 یَاہوِہ کے حُضُور ایک نیا نغمہ گاؤ؛

اَے سَب اہلِ زمین! یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔

2 یَاہوِہ کے لیٔے گاؤ۔ اُن کے نام کی سِتائش کرو؛

روز بروز اُن کی نَجات کی بشارت دو۔

3 قوموں میں یَاہوِہ کے جلال کا ذِکر کرو،

اَور اُمّتوں میں اُن کے حیرت اَنگیز کارناموں کا بَیان کرو۔

4 کیونکہ یَاہوِہ عظیم ہیں اَور ہر سِتائش کے لائق ہیں؛

اَور سَب معبُودوں سے بڑھ کر تعظیم کے لائق ہیں۔

5 کیونکہ قوموں کے سَب معبُود محض بُت ہیں،

لیکن یَاہوِہ نے آسمانوں کو بنایا

6 شان و شوکت اُن کے سامنے ہیں؛

اَور قُدرت اَور جلال اُن کے پاک مَقدِس میں ہیں۔

7 اَے قوموں کے قبیلو! یَاہوِہ کے لیٔے،

جلال اَور قُوّت یَاہوِہ ہی کے لیٔے مخصُوص کرو۔

8 یَاہوِہ کی تمجید کرو جو اُن کے نام کے شایان ہے؛

اُن کی حُضُوری میں اَپنے عطیات لے کر آؤ۔

9 پاکیزگی کی شوکت میں ہوکر یَاہوِہ کی عبادت کرو؛

اَے سَب اہلِ زمین! اُن کی حُضُوری میں کانپتے رہو۔

Veja também

Publicidade
Bíblia Online Bíblia Online

Bíblia Online • Versão: 2026-06-29_22-07-56-