19 یَاہوِہ نے اَپنا تخت آسمان پر قائِم کیا ہے،
اَور اُن کی سلطنت سَب پر مُسلّط ہے۔
20 اَے یَاہوِہ کے فرشتو،
تُم جو زورآور ہو اَور اُن کا حُکم بجا لاتے ہو،
اَور اُن کے کلام پر عَمل کرتے ہو، اُن کی سِتائش کرو۔
21 اَے یَاہوِہ، کے تمام آسمانی فَوجوں،
تُم جو اُن کے خادِم ہو اَور اُن کی مرضی بجا لاتے ہو، یَاہوِہ کی سِتائش کرو۔
22 یَاہوِہ کی مخلُوقات، جو اُن کی مملکت کے طُول و عرض میں ہے،
اُن کی سِتائش کرو۔
اَے میری جان، یَاہوِہ کی مدح سرائی کر۔