3 جَب مَیں خاموش رہا،
تو دِن بھرکے کراہنے سے
میری ہڈّیاں گھُل گئیں۔
4 کیونکہ رات دِن
آپ کا ہاتھ مُجھے پر بھاری تھا؛
اَور میری قُوّت زائل ہو گئی
جَیسی گرمیوں کے خشک موسم میں ہو جاتی ہے۔
5 تَب مَیں نے آپ کے سامنے اَپنا گُناہ تسلیم کر لیا،
اَور اَپنی بدکاری پر پردہ نہ ڈالا۔
مَیں نے کہا، "میں یَاہوِہ کے حُضُور
اَپنی خطاؤں کا اقرار کروں گا۔"
اَور جَب مَیں نے آپ کے سامنے گُناہ کو قبُول کیا
تَب آپ نے میرے گُناہ کی بدی کو مُعاف کیا۔
8 میں تُمہیں ہدایت دُوں گا اَور بتاؤں گا کہ تُمہیں کس راہ پر چلنا ہوگا؛
میں تُمہیں صلاح دُوں گا اَور تُم پر نگاہ رکھوں گا۔