4 میں یَاہوِہ کا طالب ہُوا اَور اُنہُوں نے مُجھے جَواب دیا؛
اَور اُنہُوں نے مُجھے سارے خوف سے آزاد کر دیا۔
6 اِس غریب نے پُکارا اَور یَاہوِہ نے اُس کی سُنی؛
اَور اُنہُوں نے اُسے اُس کی ساری پریشانیوں سے بچا لیا۔
17 راستباز فریاد کرتے ہیں اَور یَاہوِہ اُن کی سُنتے ہیں؛
اَور اُنہیں اُن کی تمام پریشانیوں سے چُھڑاتے ہیں۔
18 یَاہوِہ شکستہ دِل اِنسانوں کے قریب ہیں
اَور وہ خستہ جانوں کو بچاتے ہیں۔
19 خواہ راستباز پر کتنی ہی مُصیبتیں آ پڑی ہُوں،
تو بھی یَاہوِہ اُسے اُن سَب سے رِہائی بخشتے ہیں؛