1 خُدا ہماری پناہ اَور قُوّت ہیں،
مُصیبت میں مُستعد مددگار
2 اِس لیٔے ہمیں کویٔی خوف نہیں خواہ زمین اُلٹ جائے
اَور پہاڑ سمُندر کی تہہ میں جا گریں۔
3 خواہ اُس کا پانی شور مچائے اَور موجزن ہو جائے
اَور پہاڑ اُس کے تلاطم سے لرزنے لگیں۔
6 قومیں اضطراب میں مُبتلا ہیں اَور سلطنتوں میں انقلاب آ گیا؛
وہ اَپنی آواز بُلند کرتے ہیں اَور زمین پگھل جاتی ہے۔
10 خُدا نے فرمایا، "خاموش ہو جاؤ اَور جان لو کہ میں خُدا ہُوں؛
میں قوموں کے درمیان سرفراز ہوں گا،
میں زمین پر سرفراز ہوں گا۔"