2 لیکن میرے پاؤں پھسلنے ہی والے تھے؛
میرے قدموں کے نیچے کی زمین گویا کھسکنے کو تھی۔
3 کیونکہ جَب مَیں بدکار لوگوں کی خُوشحالی دیکھتا تھا
تو مُجھے مغروُروں پر رشک آتا تھا۔
16 جَب مَیں نے یہ سَب سمجھنے کی کوشش کی،
تو یہ میرے لیٔے دشوار ثابت ہُوا
17 یہاں تک کہ میں خُدا کے مَقدِس میں داخل ہُوا؛
تَب کہیں میں اُن بدکاروں کا اَنجام سمجھ سَکا۔