8 اَے خُداوؔند، معبُودوں میں آپ سا کویٔی نہیں؛
اَور آپ کی صنعت گری بے نظیر ہے۔
9 اَے خُداوؔند، جِتنی قومیں آپ نے بنائی ہیں
سَب آکر آپ کو سَجدہ کریں گی؛
اَور آپ کے نام کی تمجید کریں گی۔
10 کیونکہ آپ عظیم ہیں اَور عجِیب و غریب کام کرتے ہیں؛
صِرف آپ ہی خُدا ہیں۔