1 اگر یَاہوِہ گھر نہ بنائیں،
تو بنانے والوں کی محنت عبث ہے۔
اگر یَاہوِہ ہی شہر کی حِفاظت نہ کریں،
تو نگہبانوں کا جاگنا عبث ہے۔
2 تُم خوامخواہ سویرے جلد اُٹھتے ہو،
اَور رات کو دیر تک جاگتے رہتے ہو،
اَور مشقّت کی روٹی کھاتے ہو۔
کیونکہ جِن سے یَاہوِہ مَحَبّت رکھتے ہیں اُنہیں آرام کی نیند بھی بخشتے ہیں۔