8 یَاہوِہ رحیم و کریم ہیں،
قہر کرنے میں دھیمے اَور شفقت میں غنی ہیں۔
9 یَاہوِہ سَب پر مہربان ہیں؛
اَور اُن کا کرم اُن کی ساری مخلُوق پر ہے۔
10 اَے یَاہوِہ، آپ کی ساری مخلُوق آپ کی مدح سرائی کرےگی؛
اَور آپ کے مُقدّسین آپ کی تمجید کریں گے۔
11 وہ آپ کی بادشاہی کے جلال کا ذِکر
اَور آپ کی قُدرت کا بَیان کریں گے،
12 تاکہ سَب اِنسان آپ کے عظیم کاموں کو جانیں
اَور آپ کی بادشاہی کی جلالی شان و شوکت سے واقف ہو جائیں۔