1 اَے خُدا، مُجھ پر رحم کریں کیونکہ لوگ شِدّت سے میرا تعاقب کرتے ہیں؛
وہ دِن بھر اَپنا حملہ جاری رکھتے ہیں۔
3 جَب مُجھ پر دہشت طاری ہوگی، تو مَیں آپ پر توکّل کروں گا۔
4 اُس خُدا پر جِس کا وعدہ میرے لیٔے باعثِ تعریف ہے،
اُسی خُدا پر میں توکّل کرتا ہُوں اِس لیٔے مُجھے دہشت نہ ہوگی۔
فانی اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟
8 میرے نالوں کو لِکھ لے؛
میرے آنسُوؤں کو اَپنے طُومار میں درج کر لیں۔
کیا آپ اُن کا حِساب نہیں رکھتے؟
11 اِسی خُدا پر میرا توکّل ہے اِس لیٔے میں نہ ڈروں گا،
اِنسان میرا کیا بِگاڑ سَکتا ہے؟