1 اَے خُدا، آپ میرے خُدا ہیں،
مَیں آپ کو دِل سے ڈھونڈتا ہُوں؛
خشک اَور پیاسی زمین میں
جہاں پانی نہیں ہے،
میری جان آپ کے لئے پیاسی ہے،
اَور میرا جِسم آپ کا مُشتاق ہے۔
3 چونکہ آپ کی شفقت و مَحَبّت زندگی سے بہتر ہے،
اِس لیٔے میرے لب آپ کی تمجید کریں گے۔